عمران خان اور چودھری پرویز الٰہی میں اختلافات سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے درمیان اختلافات سامنے آگئے،پی ٹی آئی اور ق لیگ ایک پیج پر کیوں نہیں ؟اختلاف کس بات پر ہے ؟پنجاب کے وزیر خزانہ نے وفاق کو خط کیوں نہیں لکھا؟
پروگرام’’نجم سیٹھی شو ‘‘کی میزبان فروا وحید سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگرام میں سب سے بڑا سٹیک اسٹیبلشمنٹ کا ہے،عمران خان کو بھی اسی لئے ہٹایا گیا ،شہباز شریف اور مفتاح اسماعیل کو بھی یہی کہا گیا کہ آپ یہ کرسکتے ہیں تو کریں ورنہ گھر جائیں ،انہوں نے ہاں کردی اسی لئے ن لیگ میں بھی اختلاف پیدا ہوا ،نواز شریف بھی ناراض ہوئے۔
ضرور پڑھیں :سابق وزیر اعظم عمران خان کے بااعتماد ساتھی کو عدالت سے ریلیف مل گیا
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو پتا ہے کہ اسیبلشمنٹ کا بیانیہ کیا ہے،وہ کبھی اپنی حکومت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،عمران خان نے پرویز الٰہی کو افسر تبدیل کرنے کا کہا ،پرویزالٰہی نے ایسا نہیں کیا ،کیونکہ پرویز الٰہی کو اسٹیبلشمنٹ نے صاف کہا ہے یہ افسر تبدیل نہیں ہوں گے،عثمان بزدار میں اختلاف یہی رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی خواہش کچھ ہوتی تھی اور وزیر اعلیٰ اس کے خلاف کام کرتے رہے۔
پنجاب کو وزیر خزانہ نے اپنے سیکرٹری کے کہنے پر وفاق کو خط نہیں لکھا ،وزرا پہلے اپنے سیکرٹریزسے ایڈوائس لیتے ہیں ۔وزیر خزانہ پنجاب نے بھی اپنے سیکرٹری کی ایڈوائس پر عمل کیا ۔