12 سالہ بچی کے قاتل کو سزائے موت کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) 12 سالہ بچی کو قتل کرنے کے مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں بچی کو قتل کرنے کے مقدمہ کا فیصلہ سنایا گیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم کو سزا کا حکم دیا،مجرم عادل زیب کو سزائے موت کے علاوہ 5 لاکھ روپے ہرجانے اور 10سال قید کی سزا سنائی گئی۔
خیال رہے کہ مجرم عادل زیب نے رتہ امرال کے علاقے میں معمولی رنجش پر چھریوں کے وار کرکے 12سالہ بچی کو قتل کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیے: پولیس کے زیرِ حراست اشتہاری مجرموں کے بھائی کی پُراسرار ہلاکت