مریم نواز نے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

Aug 31, 2022 | 14:30:PM

(ویب ڈیسک)ن لیگ کے نائب صدر مریم نواز نے اپنے کیخلاف ہونے والی تنقید کا جواب دے دیا ۔اپنے خلاف چلنے والی ویڈیوکو ذو معنی جملوں میں پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔


 مریم نواز نے جب  تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا  تو  مختلف تصاویر   اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔جن پر تنقید کی جارہی تھی کہ مریم نواز نے فیک دورہ کیا اور خواتین کو گلے

 لگایا لیکن کوئی امداد نہیں کی ،صرف تصاویر ہی بنائیں گئیں ۔

ان تصاویر اور ویڈیوز میں مریم نواز کو متاثرین کو گلے لگاتے اور  ان سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھا گیا تھا،  انہی متاثرین میں  شامل ایک خاتون کو گلے لگاتی تصویر مریم نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔بعد ازاں اس تصویر میں موجود خاتون کی ویڈیو گردش کرنے لگی تھی جس میں بزرگ خاتون کا اینکر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مریم نواز نے اعلان کے باوجود کچھ نہیں دیا صرف گلے لگا کر چلی گئیں۔

 ضرور پڑھیں : عمران خان کے ٹیلی تھون کی حقیقت کیا ہے؟ ساری کہانی سامنے آگئی 
تاہم  اب اسی خاتون کی ایک ویڈیو مریم نواز کی جانب سے ری ٹوئٹ کی گئی ہے جس میں خاتون کو راشن کا تھیلا تھامے مریم نواز کا ہی شکریہ ادا کرتے دیکھا گیا۔اس ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے مریم نواز نے ٹوئٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ کہ’اس جماعت کو ایک ہی کام آتا ہے اور وہ پراپیگنڈا ہے ‘۔

مزیدخبریں