(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے پر ہیں ،دور دراز علاقوں میں دورے کے دوران سابق وزیر اعظم مریم نواز حادثے کا شکار ہوگئیں ۔
ؒمریم نواز کو یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ سیلاب متاثرین سے خطاب کررہی تھیں ، خطاب کے دوران وہ گرگئیں لیکن انہوں نے جلد ہی اپنے آپ کو سنبھال لیا اور گفتگو جاری رکھتے ہوئے متاثرین سے اظہار ہمدردی کیا ۔مریم نواز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔
دو روز قبل مریم نواز نے جب تونسہ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا تو مختلف تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔جن پر تنقید کی جارہی تھی کہ مریم نواز نے فیک دورہ کیا اور خواتین کو گلے لگایا لیکن کوئی امداد نہیں کی ،صرف تصاویر ہی بنائیں گئیں ۔
ضرور پڑھیں :مریم نواز نے پی ٹی آئی کا پروپیگنڈا بے نقاب کردیا
ان تصاویر اور ویڈیوز میں مریم نواز کو متاثرین کو گلے لگاتے اور ان سے اظہار یکجہتی کرتے دیکھا گیا تھا، انہی متاثرین میں شامل ایک خاتون کو گلے لگاتی تصویر مریم نے اپنے اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی تھی۔بعد ازاں اس تصویر میں موجود خاتون کی ویڈیو گردش کرنے لگی تھی جس میں بزرگ خاتون کا اینکر سے گفتگو میں کہنا تھا کہ مریم نواز نے اعلان کے باوجود کچھ نہیں دیا صرف گلے لگا کر چلی گئیں۔