کیا چائے پینے والے لمبی عمر پاتے ہیں؟

Aug 31, 2022 | 15:21:PM
کیا چائے پینے والے لمبی عمر پاتے ہیں؟
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کالی چائے یعنی بلیک ٹی پینے والے لوگ زیادہ صحت مند اور لمبی زندگی پاتے ہیں۔

برطانیہ میں امریکہ کے نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ کے سائنس دانوں کی جانب سے کی جانے والی اس تحقیق میں برطانیہ کے تقریباً 15 لاکھ بالغ نوجوانوں سے چائے کے بارے میں سوالات کیے گئے جن کے بعد یہ بات ثابت ہوئی کہ کالی چائے میں ایسے مفید مادے ہوتے ہیں جو جسم میں سوزش یا ورم کو کم کرتے ہیں۔ روزانہ کالی چائے کے دو سے تین کپ استعمال کرنے والے افراد کی کسی بھی وجہ سے موت کا خطرہ 9 سے 13 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

ماہرین کو مزید معلوم ہوا کہ چائے میں دودھ یا چینی شامل کرنے سے مذکورہ نتائج میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

نیو یارک یونیورسٹی میں فوڈ اسٹڈیز کے پروفیسر ماریون نیسلے کا کہنا ہے کہ اس طرح کے مشاہداتی مطالعے ہمیشہ یہ سوال اٹھاتے ہیں کہ کیا چائے پینے والوں کی عادات میں اور بھی ایسا کچھ ہے جو انہیں صحت مند بناتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: گرم مشروبات پینے سے صحت پر کیا اثرات ہوتے ہیں؟ طبی ماہرین نے بتا دیا