(ویب ڈیسک) ملک میں سیاسی ہلچل کے بعد اہم شخصیت اپنی پسندیدہ جماعتوں میں شامل ہو رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں حلقہ این اے 157 کی یونین کونسل 56 سے متعدد اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوگئیں۔
این اے 157 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں یونین کونسل 56 میں مختلف کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعدد اہم شخصیات اور ووٹرز نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والی متعدد اہم شخصیات اور ووٹرز نے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی امیدوار مہر بانو قریشی کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر ملک راشد، یوسف پریہار، شیخ نعمان، ملک ظہور مہے اور دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قرشی کے حلقے کے دورہ کے موقع پر عوام کی جانب سے جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا جبکہ عوام کی جانب سے بھرپور شرکت کی۔