سپریم کورٹ میں زمین کا فیصلہ حق میں آنا سائل کی جان لے گیا 

Aug 31, 2022 | 21:01:PM

(24 نیوز)سپریم کورٹ میں زمین کا فیصلہ حق میں آنا سائل کی جان لے گیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمر علی نامی شخص نے بٹ گرام میں زمین خریدی جس پر مخالفین نے دعویٰ کر دیا تھا ، جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،عمر علی کی 2017 میں دائر اپیل آج پہلی سماعت میں ہی منظور ہوگئی ، زمین کا فیصلہ حق میں آنے پر عمر علی کو دل کا دورہ پڑگیا ، ابتدائی طبی امداد کے بعد پولی کلینک منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ ہوسکے۔

یہ بھی پڑھیں: توہین عدالت کے مرتکب شخص کو سزا دیئے بغیر چھوڑا نہیں جا سکتا، وفاقی وزیر قانون

مزیدخبریں