وزیراعظم شہباز شریف کا بھارتی ہم منصب سے اظہار تشکر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کرنے پر بھارتی ہم منصب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہاہے کہ سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار تعزیت کرنے پر نریندر مودی کا شکر گزار ہوں، ان کاکہناتھا کہ پاکستانی عوام قدرتی آفت کے منفی اثرات پر جلد قابو پا لیں گے ۔
I thank ???????? PM Narendra Modi @narendramodi for condolences over the human & material losses caused by floods. With their characteristic resilience the people of ???????? shall, InshaAllah, overcome the adverse effects of this natural calamity & rebuild their lives and communities.
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) August 31, 2022
واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان میں سیلاب سے تباہی پر افسوس کا اظہار کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں شہباز گل کی طبیعت بگڑ گئی