(24 نیوز)محکمہ موسمیات نے ستمبر میں بھی معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کردی،بارشوں کا سلسلہ ستمبر کے دوسرے ہفتے سے متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ستمبر میں بارشوں کے دو سلسلے ہونے کی توقع ہے، دونوں سلسلوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہونگی،محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بارشوں کی توقع ہے جبکہ بلوچستان کے مختلف اضلاع بارکھان، قلات، لسبیلہ ،خضدار اور دیگر اضلاع میں بارشوں کی توقع ہے ،محکمہ کا مزید کہناتھا کہ شمالی علاقہ جات تک بارشوں کا سلسلہ پھیلے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے اگست میں ریکارڈ ٹیکس جمع کرلیا