9 بجے کی ہیڈ لائنز
Stay tuned with 24 News HD Android App
1.سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس سے متعلق سماعت آج پھرہوگی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ کیس کی سماعت کرےگا ،سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے مستفید افراد کی نئی فہرست طلب کرلی ،گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نےریمارکس دیئے نیب قانون کے ذریعے سیاسی انتقام کاسلسلہ ختم ہوناچاہیے۔نیب نے 50 کروڑ سے کم کرپشن کے مقدمات واپس لے لیے۔کس قانون کے تحت یہ تفریق بنائی گئی ہے؟
2.یورپی پارلیمان کے ممبران کی طرف سے صدر اور نائب صدر یورپی کمیشن کو کشمیر کے معاملے پر خط، ممقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر اظہار تشویش،خط یورپی پارلیمنٹ کے چھ ممبران کی طرف سے لکھا گیا، نائب صدر یورپی کمیشن کی جانب سے جوابی خط میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بگڑتی صورتحال کا اعتراف۔
3.شہدائے پاکستان کو سلام، سیپرسپاہی وسیم شہید وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے ، 12 اگست 2017 کو کوئٹہ میں دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے،شہید کے اہلخانہ کا کہناہے کہ سیپر وسیم شہید جان کا نذرانہ پیش کر کے آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ بن گئے۔
4.تعمیرِ نو سکول کراچی کے طلبا اوراساتذہ کا پاک فوج کے ساتھ یادگار دن ، ملیر کینٹ میں یادگار شہداپر حاضری دی، پاک آرمی کے جدید اسلحہ کی نمائش میں شرکت کی ، پاک آرمی کی طرف سے سٹوڈنٹس میں تحائف بھی تقسیم کیے گئے۔