پیمرا نے ڈرامہ سیریل ’’حادثہ‘‘ پر پابندی عائد کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) حالیہ واقعات میں پیمرا نے متنازع ڈرامہ سیریل ”حادثہ“ کو نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
بیرسٹر خدیجہ صدیقی اور دیگر متعلقہ افراد کی شکایت اور رپورٹ موصول ہونے کے بعد پیمرا نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈرامے پر پابندی عائد کر دی۔
پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اس ڈرامے کی کہانی پاکستانی معاشرتی اقدار سے بلکل مسابقت نہیں رکھتی اور ہیمرا اتھارٹی نے غیر معیاری مواد ، نامناسب کہانی اور عوامی ردعمل کو مد نظر رکھتے ہوے اس ڈرامے سیریل پر پیمرا ایکٹ کے سیکشن 27 کے تحت پابندی عائد کرتے ہوئے معاملہ کاونسل آف کمپلینٹس کو بھیج دیا ہے ۔
— Report PEMRA (@reportpemra) August 30, 2023
نوٹسز کو پیمرا کے آفیشل پیج نے شیئر کیا تھا جسے وکیل خدیجہ صدیقی سمیت کئی پاکستانی سماجی کارکنوں نے بھی دوبارہ پوسٹ کیا تھا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کاونسل آف کمپلینٹس پیمرا ایکٹ اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی روشنی میں اس ڈرامہ سیریل کے حوالے سے فیصلہ کرے گی ۔
شدید عوامی ردعمل کے بعد پروڈیوسر وجاہت رؤف نے اپنا بیان شیئر کرتے ہوئے انھوں نے اس حقیقت سے انکار کیا ہے کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان میں پیش آنے والے حقیقی زندگی کے واقعے کی تصویر کشی کی ہے۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے ڈرامہ اور اس میں مرکزی کردار ادا کرنے والی حدیقہ کیانی پر سوشل میڈیا پر خوب تنقید کی جا رہی ہے اور ڈرامے کی ٹیم پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ انہوں نے 2020 میں لاہور کے قریب موٹروے پر اغوا کے بعد گینگ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون کی زندگی پر کہانی بنائی۔
View this post on Instagram
ڈرامے کے مصنف، پروڈیوسرز اور اداکاروں سمیت بنانے والے اس حقیقت سے انکار کر رہے ہیں کہ انہوں نے 2020 میں پاکستان میں پیش آنے والے حقیقی زندگی کے واقعے کی تصویر کشی کی ہے۔
اداکارہ حدیقہ نے ایکس پراپنی پوسٹ میں لکھا کہ جب انہیں اس ڈرامے کیلئے تسکین کا کردار ادا کرنے کی پیشکش ہوئی تو ان کا پہلا سوال ہی یہی تھا کہ یہ کہانی موٹر وے ریپ کیس یا کسی اور حقیقی واقعے پرتو مبنی نہیں۔ انہوں نے یہ واضح کیا تھا کہ اگرایسا ہے تو وہ ایسے کیس پراجیکٹ کا حصہ نہیں بنیں گی۔
حدیقہ کیانی نے بتایاکہ ٹیم نے انہیں کہا کہ ایسا نہیں ہے، پھر کافی بات چیت اور اسکرپٹ پڑھنے کے بعد مجھے سمجھ میں آئی کہ ’حادثہ‘ کی کہانی کا 2020 کے موٹروے ریپ کیس سے تعلق نہیں نہ ہی یہ اس پر مبنی ہے۔
دوسری جانب نادیہ جمیل نے ایکس پر ڈرامے کے ایک ڈئیلاگ کو شیئر کرتے ہوئے طویل پیغام لکھا، انہوں نے مطالبہ کیا کہ ’ عزت لٹ جانا’ جیسے الفاظ کے استعمال پر پابندی لگنی چاہیئے ۔
ان کا کہنا تھا کہ ایسی کہانی کی تصویر کشی تمام متاثرین کی ذہنی صحت پر براہ راست حملہ ہے۔
View this post on Instagram
انہوں نے ذاتی زندگی کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ ریپ کا شکار ہونے والوں پر جو شرم کی داستان ڈالی جاتی ہے وہ خوفناک ہے یہ ایک بوجھ ہے جسے وہ اپنی زندگی میں اٹھاتے ہیں۔ ’عزت ہماری ہمیشہ سے محفوظ ہی تھی ، عزت ان کی لٹی جنہوں نے ریپ کیا‘۔
انہوں نے کہا کہ میں حدیقہ کیانی کی انسان دوستی اور شخصیت کے لیے گہرا احترام رکھتی ہوں، وہ ایک مضبوط عورت ہے تاہم بعض اوقات ہم سے غلطیاں ہو جاتی ہیں اور میرا ماننا ہے کہ ان سطروں کا بولنا ایک تکلیف دہ غلطی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram