اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول نہیں ، پی ٹی آئی کا صاف انکار

Aug 31, 2023 | 11:06:AM

(ویب ڈیسک)پی ٹی آئی کور کمیٹی نے پارٹی چیئرمین عمران خان کے خلاف اٹک جیل میں سائفر مقدمے کی سماعت قبول کرنے سے انکار کردیا۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ سابق وزیراعظم کو آزادانہ اور منصفانہ ٹرائل سے محروم کیا جا رہا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جیل کے خفیہ ٹرائل کوعدالت میں چیلنج کرچکے لہٰذا عدالت فوری سماعت کرے۔اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ حقیقت ہے سائفر اپنی اصلی حالت میں آج بھی دفتر خارجہ میں موجود ہے، سائفر کو وفاقی کابینہ نے ڈی کلاسیفائی کیا جس کے بعد آفیشل سیکرٹ ایکٹ لاگو نہیں ہوتا۔

پی ٹی آئی کے وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ اب بھی وقت ہے، معاملات ٹھیک کریں اور سائفر کیس سیاسی انتقام کے سوا کچھ نہیں۔واضح رہے کہ سائفر کیس میں سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف ،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا

جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں ان کی سزا معطل کرتے ہوئے ضمانت پر رہائی کا حکم دیا ہے۔

مزیدخبریں