(ندیم سندھو) پھولنگر سے دوران ڈیوٹی پی ایچ ڈی کرنے والےایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار تھانہ صدر میں تعینات ہوگئے۔
سماج میں عام طور پر پولیس کی کارکردگی اور خدمات کے حوالے سے اعتراضات اٹھائے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ پولیس کے ایماندارآفیسر بھی اپنی خدمات اوراعلیٰ کارکردگی کی بنیاد پر خراج تحسین سے محروم رہتے ہیں،پھولنگر سے دوران ڈیوٹی پی ایچ ڈی کرنے والے پنجاب بھر میں پہلے ایس ایچ او بننے والے ڈاکٹر ذوالفقار پھولنگر تھانہ صدر میں تعینات ہوگئے۔
پھولنگر تھانہ صدر میں پنجاب کے پہلے تعینات ہونے والے ایس ایچ او ڈاکٹر ذوالفقار جنہوں نے دوران ڈیوٹی پی ایچ ڈی کی۔ پھولنگر میں تعینات ہونے والے پی ایچ ڈی ہولڈر ڈاکٹر ذوالفقار نے اپنی لگن اور ایمانداری کے ساتھ ساتھ سخت ڈیوٹی کے دوران پڑھائی جاری رکھی اور پولیس کے سسٹم میں رہتے ہوئے اپنی پی ایچ ڈی مکمل کی۔
مزید پڑھیں: یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت ،بڑھتی قیمتوں سےعوام پریشان
ڈاکٹر ذوالفقار نے اپنی تعیناتی کے دوران پولیس اسٹیشن میں آنے والے سائلین اور عوام کے دل جیت لیے ہیں جس سے محکمہ پولیس کا مورال بلند ہوا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر پنجاب بھر میں ڈاکٹر ذوالفقار جیسے پڑھے لکھے پولیس آفیسرز تعینات کر دئیے جائیں تو پولیس کا مورال مزید بلند ہو سکتا ہے۔