(ویب ڈیسک )ایشیا کپ کے دوران ٹیموں کی شرٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔
ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اے سی سی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہیں لکھا جائے گا،شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا، شرٹس مختلف لوگو کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔
ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع نے کہا کہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے،گزشتہ سال شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کا نام نظر آیا، گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:یوٹیوب نے 19 لاکھ سے زائد بھارتی ویڈیوز ہٹا دیں
واضح رہے کہ ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پر نہ ہونے کا معاملہ سوشل میڈیا صارفین نے خوب اٹھایا اور اے سی سی پر تنقید بھی کی گئی تاحال ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے اس پر کوئی واضح جواب نہیں آیا ۔