یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت ،بڑھتی قیمتوں سےعوام پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قلت اور بڑھتی قیمتوں سےعوام پریشان،کوئی پوچھنے والا نہیں رہا۔
سبسڈائزڈ گھی 425 روپےجبکہ اوپن مارکیٹ میں 400 روپے سے کم پر دستیاب ہے،یوٹیلٹی سٹورز پر 4 ماہ سے چینی کی سپلائی تعطل کا شکار ہے،55 روپے قیمت بڑھانے کے باوجود چینی کے سٹاک نہ پہنچ سکے۔
یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول کی سپلائی بھی نہ پہنچی،شادمان یوٹیلیٹی سٹورپر چاول غائب ہو گئے،یوٹیلیٹی سٹورز اور اوپن مارکیٹ میں چاول کی قیمتوں میں معمولی فرق رہ گیا۔
اکثر وبیشتر یوٹیلیٹی سٹورز پر 2یا 3 دالیں دستیاب ،باقی غائب ہیں،عوام نے یوٹیلیٹی سٹورزپرقیمتیں کنٹرول اور سپلائی یقینی بنانے کامطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا