افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کا معاملہ،وزارت پاور ڈویژن نےسمری تیار کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
( شاہد سپراء)لیسکو سمیت پاور سیکٹر کے تمام افسروں کی مفت بجلی کی سہولت ختم کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی۔
وزارت پاور ڈویژن نے مفت بجلی دینے کی بجائے ماہانہ 9 ہزار سے 38 ہزار روپے ادائیگی کرنے کی سمری تیار کر لی،وزارت پاور ڈویژن نے مفت سپلائی کے خاتمے پر مختلف تجاویز پر مبنی سمری تیار کی ہے،مفت سپلائی کے خاتمے یا الاؤنس میں تبدیلی کی منظوری وفاقی کابینہ دے گی۔
دستاویزات کے مطابق نیپرا نے مفت سپلائی ختم کرکے الاؤنس دینے کی تجویز دیدی، فنانس ڈویژن نے مفت سپلائی مکمل طور پر ختم کرنیکی تجویز دی، وزارت آبی وسائل نے تمام تجاویز کو مسترد کر دیا، سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پاور نے فری سپلائی کی رقم تنخواہوں میں شامل کرنیکی تجویز دی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا
دستاویزات کے مطابق گریڈ 17 کے افسروں کو 450 یونٹس کی بجائے 9397 روپے ادا کئے جائینگے،گریڈ 18 کے افسروں کو 600 یونٹس کی جگہ 13700 روپے ادائیگی کی جائیگی،گریڈ 19 کے افسروں کو 880 یونٹس کی بجائے 23070 روپے دیئے جائینگے،گریڈ 20 کے افسروں کو 1100 یونٹس کی بجائے 30818 روپے ادا کئے جائینگے۔
گریڈ 21 کے افسروں کو 1300 یونٹس کی جگہ 37862 روپے ادا کئے جائینگے، ذرائع کا کہنا ہے کہ قائمہ کمیٹی برائے پاور کی تجویز کو مضبوط قرار دیا گیا ہے۔