(ویب ڈیسک)متنازع ویڈیوز اور فحش تصاویر کی وجہ سے مشہور ہونے والی ٹک ٹاکر حریم شاہ نے جہانگیر ترین کی ویڈیو جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر )پر جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے اپنی تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ’’اہم اعلان ؛ میں کل شام 6 بجے لوٹوں کے سردار جہانگیر ترین کے لیے وڈیو جاری کرونگی ۔ خان صاحب کو دھوکہ دینے والے سب ایک ایک کرکے ننگے ہوں گے‘‘۔
واضح رہے کہ حریم شاہ اس وقت سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں جب انہوں نے پی ٹی آئی دور حکومت میں حساس اداروں میں جا کر متنازعہ ویڈیو ز بنا کر شیئر کیں، حریم شاہ کی وزیر خارجہ کی سیٹ پر بیٹھے تصاویر اور پھر لات مار کر دروازہ کھولنے کی ویڈیو نے انہیں راتوں رات مشہور کر دیا اور اب وہ اسی طرح مشہور سیاستدانوں کے بارے میں ایسے جھوٹے اعلانات اور مبہم ویڈیوز شیئر کر کے صارفین کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں ۔