(ویب ڈیسک)ایشیا کپ کا فائنل کونسی دو ٹیمیں کھیلیں گی؟ عروج ممتاز، انیل کمبلے اور وسیم جعفر کی پیشگوئی،سابق کرکٹرز نے ایشیا کپ 2023 کے فائنلسٹ کی پیشگوئیاں کی ہیں۔
جس کا آغاز گزشتہ روز ملتان میں میزبان پاکستان اور نیپال کے درمیان افتتاحی میچ سے ہوا۔ کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو سے بات کرتے ہوئے بھارت کے لیجنڈری سابق اسپنر انیل کمبلے نے 17 ستمبر کو فائنل کھیلنے کے لیے روایتی حریفوں پاکستان اور انڈیا کی پیشگوئی کی۔
انہوں نے کہا کہ 'یہ ایسی چیز ہے جو ہم سب چاہتے ہیں، بھارت اور پاکستان ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ہیں اور میں نہیں سمجھتا کہ ایسی کون سی وجہ ہوگی جو ان دونوں میں سے کوئی فائنل تک رسائی حاصل نہیں کرسکے گی۔
سابق بھارتی اوپنر وسیم جعفر نے بھی ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ ایشیا کپ کی تاریخ میں بھارت اور پاکستان نے کبھی فائنل نہیں کھیلا۔وسیم جعفر نے کہا 'ہر کوئی چاہتا ہے کہ بھارت اور پاکستان کا فائنل ہو لیکن ایشیا کپ کی تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، اس لیے میں بھی پاک بھارت فائنل دیکھنا پسند کروں گا'۔
اس کے علاوہ پاکستان کی سابق اسپنر اور معروف کمنٹیٹر عروج ممتاز کا بھی خیال ہے کہ ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کھیلیں گی۔انہوں نے یہ ہی کہا کہ ایشیا کپ کا فائنل روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان ہی کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ 2023 کا فائنل 17 ستمبر کو سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:جنت مرزا طیارے سے کود پڑیں
ایونٹ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے نیپال کو 238 رنز سے شکست دی۔