شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے بیٹے زین قریشی کوبیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
تفصیلات کےمطابق زین قریشی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز سے دبئی جا رہے تھے، شاہ محمود قریشی کے بیٹے کا نام آئی بی ایم ایس سسٹم پر پی این آئی ایل لسٹ میں ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ زین قریشی 9 مئی کے واقعات میں درج مقدمے میں ملتان پولیس کو مطلوب ہیں ،زین قریشی کا نام ڈی آئی جی لیگل پنجاب کی سفارش پر لسٹ میں ڈالا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حریم شاہ نے جہانگیر ترین کی ویڈیو جاری کرنے کی دھمکی دے دی