چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں:عدالت نے اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)سیکرٹ ایکٹ عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے چیئرمین کو بیٹوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی اجازت دیدی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے وکیل عمیر نیازی اور شیراز احمد کے ذریعے اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون پر بات کرنے کی درخواست دائر کی،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اپنے بیٹوں قاسم اور سلیمان سے ٹیلیفون یا واٹس ایپ پر بات کرنا چاہتا ہوں۔
سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست منظور کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا
عدالت نے اٹک جیل کو والد سے بیٹوں کی ٹیلیفون پر بات کرانے کے انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔