(ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی متنازع بھارتی اداکارہ راکھی ساونت کے بعد عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد مکہ مکرمہ سے بھارت واپس پہنچ چکی ہیں۔
ہر آنے والے دن نئے تنازع میں گھری رہنے والی اداکارہ راکھی ساونت کے نئے بیان نے اُن کے مسلمان ہونے سے متعلق سوالات کھڑے کر دیئے ہیں۔
اداکارہ اپنے دوستوں کے ساتھ سعودی عرب عمرے کی ادائیگی کیلئے گئی تھیں۔ وطن واپسی پر ائرپورٹ پر مداحوں نے پھولوں کے ہاروں کے ساتھ ان کا استقبال کیا۔
راکھی ساونت نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنا استقبال کیے جانے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں اُنہیں ہار پہنائے جا رہے ہیں۔
اداکارہ نے اس موقع پر میڈیا سے بھی گفتگو میں کہنا تھا کپ مجھے راکھی نہیں فاطمہ نام سے بلایا جائے۔ اُن کا کہنا تھا کہ وہ بہت خوش نصیب ہیں کہ اُن کا بلاوا آیا اور وہ عمرے کے لیے سعودی عرب گئیں، وہ عمرہ کرنے کے بعد بہت پرسکون محسوس کر رہی ہیں۔
راکھی کا میڈیا سے کہنا ہے کہ آپ لوگ باتیں کرتے ہیں، جو مسلمان ہو کر مندر جاتے ہیں، آپ لوگ اُنہیں کچھ نہیں بولتے، اگر ایک ہندو لڑکی کعبہ شریف چلی گئی، خدا سے ملی، میرا بلاوا آیا تو آپ لوگوں نے تو زلزلہ مچا دیا ہے۔
عمرہ کرنے کے باوجود راکھی ساونت کا میڈیا کے سامنے خود کو ہندو لڑکی کہنے پر سوشل میڈیا صارفین راکھی کے تبدیل مذہب پر سوالات اٹھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت بار بار مسلمان ہونے کا اعتراف کر چکی ہیں، انہوں نے رواں سال رمضان کے روزے بھی رکھے تھے اور اب عمرہ بھی کر آئی ہیں۔ راکھی کے اب اس نئے بیان پر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کا تبصروں میں کہنا ہے کہ راکھی ساونت پہلی ہندو خاتون ہیں جنہوں نے عمرہ کر لیا ہے۔