سعودی سفیر کی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات, دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات ،دوطرفہ تجارتی تعلقات اور باہمی تعاون پر اتفاق ۔
تفصیلات کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی جانب سے وزارت تجارت کا دورہ کیا گیا،سعودی سفیر کی نگراں وفاقی وزیر تجارت، صنعت و پیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات بھی ہوئی، ملاقات کے دوران سفیر نواف نے ڈاکٹر گوہر کو ان کی حالیہ تقرری پر مبارکباد پیش کی،ڈاکٹر گوہر نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط تاریخی تعلقات پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے معاشی استحکام اور ترقی میں سعودی عرب کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی بیٹوں سے فون پر بات کر سکتے ہیں:عدالت نے اجازت دیدی
گوہر اعجاز نے سعودی قیادت کی بصیرت کو سراہتے ہوئے سفیر نواف کو پاکستان کی غیر متزلزل شراکت داری اور اعتماد کا یقین دلایا،سفیر نے سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان برادرانہ رشتے پر زور دیا، سفیر نے ملک کے تجارتی امکانات کو بڑھانے کے لیے وزیر کی کوششوں کی بھی تعریف کی،ڈاکٹر گوہر اعجاز نے سفیر نواف کا وزارت تجارت میں خیرمقدم کرتے ہوئے جذبہ خیر سگالی کے طور پر ایک سووینئر پیش کیا۔