(24 نیوز )ڈالر کی اونچی اڑان کے بعد روپیہ تاریخی پستی کا شکار ہے، ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں کا اوپن مارکیٹ میں راج رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ڈالر کے بعد سعودی ریال ، اماراتی درہم،یورو اور برطانوی پاؤنڈنے بھی روپے کو رگڑا لگا دیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 7 روپے مہنگاہوکر 353 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا ،برطانوی پاونڈ 8 روپے مہنگا ہوکر 412 روپے کی بلند سطح ہوگیا۔
اور تو اور اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم بھی 1.70 پیسے مہنگاہوکر پہلی بار 90 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال2 روپے مہنگاہوکر پہلی بار 87 روپے کی بلند سطح پر پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے کتنے ارب روپے ڈوب گئے؟ پریشان کن خبر