سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام, سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا منفی اختتام ہوا۔
ملک میں بڑھتی مہنگائی اور غیر مستحکم حالات کے اثرات تمام شعبہ زندگی پر اثرانداز ہو رہے ہیں۔ تمام اشیاء ضرورت روز بروز مہنگی ہوتی جا رہی ہیں اور کاروبار بھی آئے دن بد سے بدترین حالات کا شکار ہوتا جا رہا ہے۔ ایسے میں پاکستان سٹاک ایکسچنج میں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کا اختتام بھی منفی رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے روپے کو دبوچ لیا، روپیہ پستی کا شکار
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج 100 انڈیکس ایک ہزار 242 پوائنٹس کی کمی سے بند ہوا ،100 انڈیکس 46 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا، 100 انڈیکس 45 ہزار 2 کی سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس نے ایک ہزار 780 پوائنٹس کی شدید مندی کے بعد ریکوری کی۔
سٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں ایک ہزار 774 پوائنٹس کی کمی کے بعد ایک ہزار 242 پوائنٹس پر بند ہوا، شئیرز کی قیمت گرنے سے سرمایہ کاروں کے 180 ارب روپے کا نقصان ہوگیا۔