(24 نیوز )ڈالر کے بعد سونے نے بھی اونچی اڑان بھر لی، ملک میں فی تولہ سونے کے دام میں ہوشربا اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 7 ڈالر مہنگاہوکر 1945 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا.
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا فی تولہ قیمت 3400 روپے مہنگا ہو کر 2 لاکھ 39 ہزار 800 روپے کا ہوگیا،10 گرام سونا 2915 روپے اضافے سے 2 لاکھ 5 ہزار 590 روپے کا ہوگیا، جبکہ فی تولہ چاند ی 50 روپے اضافے سے 2900 روپے پر پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کے بعد دیگر کرنسیوں نے روپے کو دبوچ لیا، روپیہ پستی کا شکار