صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کے لیے بری خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(زاہد چودھری) پنجاب میں صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کے لیے بری خبر ، صحت کارڈ سے متعلق نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔
پنجاب بھر میں صحت کارڈ پر مفت علاج کرانے والوں کے لئے بری خبر آ گئی، پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمینٹ کمپنی نے صحت کارڈ سے متعلق نئی پالیسی جاری کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کا الیکشن کمیشن کیخلاف بڑا قدم اٹھانے کا اعلان
پنجاب ہیلتھ انیشیٹو مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یکم ستمبر سے ہرنیا، اپنڈیکس اور پتے کی پتھری کے آپریشن والے مریضوں پر 30 فیصد چارجز ادا کرنا لازم ہوں گے جبکہ پروسٹیٹ اور بچے دانی کے آپریشن پر بھی 30 فیصد چارجز مریضوں کو ادا کرنا ہوں گے۔