پشاور؛ تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنانیوالا دہشتگرد ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنانے والے دہشت گرد کارروائی کے دوران مارا گیا۔
محکمہ انسداد دہشتگردی نے پشاور کے علاقے ریگی ماڈل ٹاوءن فیز فور میں کارروائی کرتے ہوئے تخریب کاری کا منصوبہ بنانے والے 8 دہشتگردوں میں سے 2 کو ہلاک کر دیا جبکہ 6 فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگرد پولیس پر حملہ، ٹارگٹ کلنگ اور تخریب کاری کا منصوبہ بنانے میں مصروف تھیں، دہشت گردوں کے قبضے سے ایس ایم جی، ہینڈ گرنیڈ، خنجر، فوجی وردیاں، بیٹری سیل سمیت دیگر چیزوں برآمدہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر نے روپے کو جھنجھوڑکر رکھ دیا، ایک ہی دن میں قیمت میں بڑا اضافہ