برازیلین فٹنس انفلوئنسر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)برازیلین فٹنس انفلوئنسر لاریسا بورجس دوہرا دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 33 سالہ فٹنس انفلوئنسر کی گزشتہ پیر کو اچانک موت نے ان کے اہل خانہ اور فالوورز کو صدمے میں مبتلا کر دیا ہے.
فٹنس انفلوئنسر کے اہل خانہ نے ان کی موت کی تصدیق سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔
View this post on Instagram
32 ہزار سے زائد فالوورز کی حامل سوشل میڈیا فٹنس انفلوئنسر کو 20 اگست کو پہلا دل کا دورہ اس وقت پڑا تھا جب وہ برازیل کے شہر گراماڈو کے سفر پر تھی جس کے بعد انہیں مقامی اسپتال میں داخل کر وادیا گیا تھا، وہ ایک ہفتے سے کوما میں تھی۔
یہ بھی پڑھیں:غیرمسلم ملک کا پہلی مرتبہ اسلامی بینکنگ شروع کرنے کا اعلان
مسلسل ایک ہفتے تک کوما میں رہنے کے بعد دوسرا دل کا دورہ پڑنے سے ان کی حالت مزید تشویشناک ہوگئی، یہ دوسرا دل کا دورہ ان کے لئے جان لیوا ثابت ہوا۔