(ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر افتخار احمدکا کہنا ہے کہ بھارت کیخلاف میچ میں تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج مڈل آرڈر بلے بز افتخار احمد نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، نیپال کے خلاف ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں افتخار احمد نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 109 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیل کر اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ سنچری بنائی۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال کے کوچ نے پاک بھارت میچ سے متعلق اہم بیان دیدیا
نیپال کے خلاف میچ کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ نمبر 6 پر سنچری کرنا مشکل ہوتا ہے، ون ڈے کی پہلی سنچری سکور کرنے پر بہت خوش ہوں، میچ کی صورتحال کے مطابق بیٹنگ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ میں جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے، ایمانداری کے ساتھ کھیلیں گے، 100 فیصد دیں گے، پچ پر چاچا بھتیجا نے ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا۔
میچ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہا کہ بابر، رضوان، امام، فخر میچ کو بہت ڈیپ لے کر جاتے ہیں، میرا نمبر عموما 40 اوور کے بعد آتا ہے، آج جلدی بیٹنگ آئی، اوور ملے تو سنچری ہوگئی، جیسے میچ کی صورتحال ہوتی ہے اس کے مطابق کھیلتا ہوں، نیپال کی ٹیم اچھی ہے اسی لیے وہ ایشیا کپ کھیل رہی ہے۔