سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان

میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کر جائے گا، بھارت کو نیپال کو شکست دینا ہوگی 

Aug 31, 2023 | 21:39:PM
سری لنکا میں شیڈول ایشیا کپ کے میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان
کیپشن: پاک بھارت میچ، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایشیا کپ کے دوران سری لنکا میں شیڈول میچز کا بارش سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔
2 ستمبر کو پاک بھارت میچ کے دوران بھی بارش کی پیش گوئی کی جا چکی ہے،پاک بھارت میچ کے دوران 80 فیصد سے زائد بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے ، اگر میچ بارش کی نذر ہوتا ہے تو دونوں ٹیموں کو یکساں پوائنٹس ملیں گے۔میچ بارش کی نذر ہونے کی وجہ سے پاکستان سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کر جائے گا جبکہ بھارت کو اگلے مرحلے میں پہنچنے کیلئے نیپال کو شکست دینا ہوگی۔
رپورٹس کے مطابق سری لنکا میں اگست اور ستمبر کے مہینے میں میچز کا بارش کی نذر ہونا نئی بات نہیں اور اسی وجہ سے ان مہینوں میں بہت کم میچز رکھے جاتے ہیں۔پالی کیلے 33 ون ڈے میچز کی میزبانی کر چکا ہے جن میں سے صرف 3 میچز اگست یا ستمبر میں ہوئے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ سری لنکا کرکٹ مون سون کے سیزن میں یہاں میچز نہیں رکھتا۔یاد رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی سری لنکا نے نہیں کرنا تھی اور بھارت کے پاکستان ٹیم بھیجنے کے انکار پر اے سی سی نے ہائی برڈ ماڈل متعارف کرایا جس کے تحت 4 میچز پاکستان جبکہ فائنل سمیت 9 میچز سری لنکا میں شیڈول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا