(میاں محمد اشفاق)سیالکوٹ میں حاملہ خاتون کا پیٹ چاک کر کے قتل اور بچہ اغواء کرنے کا معاملہ ،گرفتار ملزمان نے ہوشربا انکشافات کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں کچھ روز قبل پیش آنے والا حاملہ خاتون کے قتل کی ہولناک تفصیلات سامنے آ ئی ہیں، قتل عزیزاں اور ارم نامی خواتین نے مل کر کیا۔
ملزماں عزیزہ نے 24 نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی بے اولاد بیٹی کو بچہ دینا چاہتی تھی، ڈاکٹر کی بیوی ارم نامی خاتون سے مل کر پلان ترتیب دیا اور ارم نے مقتولہ رفیعہ کو عزیزہ کے ذریعے گھر بلوایا، رفیعہ کو نیند کی گولیاں دینے کے بعد رسی سے ہاتھ پاؤں باندھ دیئے گیے۔
ملزماں نے مزیدبتایا کہ عزیزہ نے چھری سے رفیعہ کا گلا کاٹا، قتل کے فوری بعد ارم نے پیٹ چاک کرکے بچہ نکال کر عزیزہ اپنے ساتھ لے گئی،راستے میں ہی بچہ انتقال کر گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا
ملزماں کا کہنا تھا کہ بیٹی13 سال سے بے اولاد تھی جس کے لیئے بچہ چاہئے تھا،داماد کو دوسری شادی کے لیئے بچہ حاصل کرنا لازم تھا۔