(24 نیوز)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے زرمبادلہ ذخائر کے اعداد و شمار جاری کردیئے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے میں بیرونی قرض کی مد میں 8 کروڑ 10 لاکھ ڈالر کی ادائیگی کی گئی جس سے ذخائر 8.10 کروڑ ڈالر کمی سے 7.85 ارب ڈالر پر آگئے ۔
سٹیٹ بینک کی جاری رپورٹ کے مطابق کمرشل بینک کے ذخائر 40 لاکھ ڈالر اضافے سے 5.32 ارب ڈالر ہوگئے جبکہ ملکی مجموعی ذخائر 7.70 کروڑ ڈالر کم ہوکر 13.17 ارب ڈالر ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں:وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا