ڈبلیو ایچ اوکی لیبر کیئر گائیڈ پردو روزہ ورکشاپ

Aug 31, 2023 | 23:11:PM
ڈبلیو ایچ اوکی لیبر کیئر گائیڈ پردو روزہ ورکشاپ
کیپشن: شالامار ہسپتال
سورس: 24news
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) شالامار ہسپتال میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO)کی لیبر کیئر گائیڈ کے حوالے سے دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین شالامار انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز شاہد حسین  مہمان خصوصی تھے ،ورکشاپ  میں شعبہ گائینی کے پروفیسرز نےخواتین میں زچگی اور اس کی دیکھ بھال کے حوالے سے لیکچرز دئیے ۔مختلف ہسپتالوں کے شعبہ گائنی کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے بھی شرکت کی۔


شالامار ہسپتال کے شعبہ گائنی کی سربراہ پروفیسر فوزیہ عنبر قریشی اورایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر شبنم طاہر اور ڈاکٹر مہوش سیف نے ورکشاپ کے انتظامات دیکھے۔ مقررین نے خواتین میں زچگی کے دوران کئے جانے والے ضروری اقدامات اور احتیاطوں کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔