"یاریاں 2"کے متنازع سین سے مذہبی جذبات مجروح، میکرز کیخلاف مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)مذہبی جذبات مجروح کرنے پر پولیس نے فلم "یاریاں 2" کے پروڈیوسرز، ہدایتکاروں اور اداکار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
واضح رہے کہ فلم "یاریاں 2 "اس وقت ریلیز کے مراحل میں ہے جبکہ فلم کے ایک گیت کی وجہ سے اس سے جڑے لوگوں کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ گیا۔
ضلع جالندھر کے ایک پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر اشوک کمار کا کہنا ہے کہ سکھ تال میل کمیٹی کے ایک رکن کی درخواست پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایف آئی آر میں 295 اے کی دفعات شامل کی گئی ہیں جو انڈین پینل کوڈ میں جان بوجھ کر مذہبی منافرت پھیلانے اور جذبات مجروح کرنے سے متعلق ہے۔
ہرپریت سنگھ نامی شخص کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ "فلم کے گیت میں اداکار میزان جعفری مبینہ طور پر کرپان پہنے ہوئے ہیں جو مذہبی عقیدہ کی علامت ہے، درخواست میں کہا گیا کہ سکھ ضابطہ اخلاق کے مطابق یہ کرپان صرف وہی شخص باندھ سکتا ہے جو پاکیزہ ہو۔
واضح رہے کہ ایک اور سکھ تنظیم پہلے ہی اس گیت میں اداکار کی جانب سے کرپان پہنے جانے پر اعتراض اٹھایا تھا۔
We raise our strong objection to these visuals filmed, published in 'Saure Ghar' song of 'Yaariyan 2' film directed by Radhika Rao & Vinay Sapru @SapruAndRao, as actor is seen wearing Sikh Kakaar (symbol of Sikh faith) Kirpan in a highly objectionable manner which cannot be… pic.twitter.com/FZXooNMsoH
— Shiromani Gurdwara Parbandhak Committee (@SGPCAmritsar) August 28, 2023
دوسری جانب فلم کی ہدایتکاروں کا دعویٰ ہے کہ اداکار نے جو علامتی چیز پہنی ہے وہ دراصل کرپان نہیں بلکہ کھکڑی (ایک مڑا ہوا چاقو) ہے،انکا یہ بھی کہنا تھا کہ انکا فلم کو لے کر کسی کے بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے اور مذہب کی بےتوقیری کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔
ہدایتکاروں کی اس وضاحت پر سکھ تنظیم کا کہنا تھا کہ "سکھ اپنے کرپان اور کھکڑی کی بناوٹ کے ساتھ ساتھ اسکے پہننے کے انداز کو بھی اچھے سے پہچانتے ہیں۔
انکا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ فلمسازوں اور ہدایتکاروں کی جانب سے دی جانے والی وضاحت سے مطمئن نہیں ہیں، لہٰذا ہم فلم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر رہے ہیں۔