(24 نیوز) نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی اور نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے جانی خیل بنوں میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کی۔
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی نے جانی خیل بنوں میں خودکش دھماکے کی شدید مزمت کی اور دھماکے میں پاک فوج کے 9 جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کش دھماکے میں شہید ہونے والے جوانوں کی بلندی درجات کیلئے دعا گو ہیں، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ،بہادر جوان ملک و قوم کی حفاظت کیلئے اپنی جانیں نچھاور کر رہے ہیں، پوری قوم انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق بیان جاری کردیا
نگران وزیر داخلہ نے اہل خانہ سے تعزیت کی اور کہا کہ دہشت گردوں کے بزدلانہ وار ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتے، انشااللہ دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔
دوسری جانب نگران وزیراعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے بھی بنوں میں سیکیورٹی فورس پر بزدلانہ دہشت گرد حملے کی مزمت کی اور حملے میں 9 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بہادر سیکیورٹی اہلکاروں نے وطن عزیز کے تحفظ کی خاطر جانوں کے نزرانے پیش کۓ، بزدل دہشت گرد ہماری سیکیورٹی فورسز کے عزم و استقلال کو کمزور نہیں کرسکتے ، فورسز کی قربانیاں قوم کے لۓ مشعل راہ ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے شہداء کے خاندانوں سے تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعا بھی کی۔