(24 نیوز) ایشیا ہاکی کپ میں پاکستانی ٹیم کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان نے عمان کو 4 کے مقابلے میں 9 گول سے شکست دے دی۔
عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیاء کپ ہاکی میں پاکستان نے فتوحات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے اپنے چوتھے میچ میں عمان کی ٹیم کو 4 کے مقابلہ میں 9 گول سے شکت دے دی، عمان کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے پر پاکستان کے محمد عبداللہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان رانا عبدالوحید اشرف نے 5، ارشد لیاقت نے 2 جبکہ محمد عبداللہ اور زکریا حیات نے 1-1 گول سکور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال کے کوچ نے پاک بھارت میچ سے متعلق اہم بیان دیدیا
بعد ازاں پاکستان اور ملائشیا کے مابین میچ ایک سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ڈراء ہوگیا، پاکستان نے اپنے پانچویں میچ کو ملائشیا کے مدمقابل 5-5 گول سے ڈراء کیا۔ پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر 13 پوائینٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر جگہ بنالی، بھارت 12 پوائینٹس کے ساتھ دوسری اور ملائشیا 10 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان راناعبدالوحید اشرف نے 3، عبدالرحمٰن اور مرتضی یعقوب نے ایک ایک گول سکور کیا۔ پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم کی کوچنگ کے فرائض ہیڈ کوچ عالمی ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ پرائیڈ آف پرفارمنس اولمپین وسیم فیروز سرانجام دے رہے ہیں جبکہ ٹیم مینجر میجر (ر) محمد شاہنواز خان اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں۔
پاکستان فائیو سائیڈ ہاکی ٹیم میں گول کیپرز: عبداللہ اشتیاق خان، علی رضا، ڈیفینڈر: محمد عبداللہ، مڈ فیلڈز: احتشام اسلم، محمد مرتضی یعقوب، سٹرائکرز: ارشد لیاقت، ذکریا حیات، رانا عبدالوحید اشرف، عبدالرحمٰن اور عبدالوہاب شامل ہیں۔
فائیو سائیڈ ایشیاء کپ میں 11 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جس میں پاکستان، بھارت، افغانستان، انڈونیشیا، ایران، جاپان، بنگلہ دیش، ہانگ کانگ، چائنہ، قازقستان، ملائشیا اور میزبان ملک عمان کی ٹیمں شامل ہیں۔