’کل کراچی میں شٹر ڈاؤن رہے گا‘
آل پاکستان انجمن تاجران کا کل یکم ستمبر کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے کل یکم ستمبرکی ہڑتال کی کال کی مکمل حمایت کا اعلان کا اعلان کردیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کا ٹیرف ہمیں قابل قبول نہیں ہے، چھوٹی صنعتیں ہوں یا بڑی اتنی مہنگی بجلی ہر کاروبار ناممکن ہے، ہر کاروباری طبقہ بجلی کے زائد بلوں سے پریشان ہے، حکومت آئی پی پیز کے ساتھ بیٹھ کر بات کرے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاور پروجیکٹس کے نرخوں پر نظر ثانی کے ساتھ ساتھ وفاقی حکومت کو بجلی چوری کو قابو کرنے کے فوری اقدامات بھی کرنا ہوں گے، اس کے علاوہ پہلے سے بڑھائی گئی پیٹرول کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ واپس لیا جائے۔
یہ بھی پڑھیے: قیمتوں میں اضافے سے قبل ہی لاہور سمیت مخلتف شہروں میں پٹرول نایاب، شہری پریشان
اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس نہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کی کال دے دیں گے۔
دوسری جانب جماعت اسلامی نے بجلی کے ظالمانہ بلوں کے خلاف دو ستمبر کو ملک گیر احتجاج کا بھرپور حصہ بننے کا اعلان کردیا۔