احمد شہزاد کا چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

Aug 31, 2024 | 00:18:AM
احمد شہزاد کا چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
کیپشن: احمد شہزاد، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی کرکٹر احمد شہزاد نے چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

سوشل میڈیا پر اپنے ٹویٹ میں کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا تھا کہ اقربا پروری،جھوٹے وعدے اور ڈومیسٹک کرکٹرز سے ناانصافیاں منظور نہیں،پاکستان مہنگائی ،غربت اور ہوشربا بلوں سے متاثر ہے۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی مینٹورز پر پچاس لاکھ روپے ضائع کر رہا ہے۔سرجری آلات نہ ہونے کا کہنا ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت نہ دینے کے مترادف ہے۔احمد شہزاد نے کہاکہ بطور پاکستانی اور کرکٹ لوور اس سسٹم کو سپورٹ نہیں کر سکتا۔

دیگر کیٹیگریز: کھیل
ٹیگز: