موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی

Aug 31, 2024 | 09:37:AM
موسلادھار بارشیں، محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج  گرج چمک کیساتھ موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیریں سندھ، بلو چستان، بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران جنوبی بلوچستان میں تیز/ موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے،۔ محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے تاہم مری، گلیات، جہلم اورچکوال میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔بہاولپور، بہاولنگر، خانپور، خانیوال، لودھراں اور مظفر گڑھ میں بارش جبکہ کوٹ ادو اور رحیم یار خان میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہونے کا امکان ہے۔

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، تاہم چترال، دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، بٹگرام، بونیر، ایبٹ آباد اور کرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمندری طوفان کا خطرہ، کراچی میں صبح سویرے موسلا دھار بارش

بلوچستان کے جنوبی اضلاع میں شدید آندھی اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش ہونے کا امکان ہے۔ اس دوران لسبیلہ، آواران، گوادر، جیوانی، پسنی، اورماڑہ، خضدار، قلات، نصیر آباد، سبی، جعفرآباد، تربت اور پنجگور میں موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

 اس کے علاوہ سندھ میں سمندری طوفان کا خطرہ منڈلانے لگا جبکہ  کراچی، تھرپارکر، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، ٹنڈو اللہ یار، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، جامشورو، جیکب آباد، لاڑکانہ، دادو اور شہید بینظیر آباد میں شدید بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات  کے مطابق آج کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔