مفت سولر پینل کی تقسیم، پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع کا انتخاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)عوام کیلئے اچھی خبر،پنجاب حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل دینے کیلئے ورکنگ پلان مکمل کر لیا گیا۔
سولرائزیشن اسکیم کے تحت پہلے مرحلے میں پائلٹ پراجیکٹ پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سولرائزیشن کے پائلٹ پراجیکٹ کی منظوری دے دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق صوبے کے 200یونٹ تک کے صارفین کو مفت سولردینے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ مرتب کر لیا گیا ہے،ذرائع کے مطابق سولرائزیشن سکیم کے تحت مفت سولر دینے کیلئے پہلے 2اضلاع کا انتخاب کیا گیا ہے۔
جن دو اضلاع میں سب سے پہلے مفت سولر پینل دیئے جائیں گے ان میں راجن پور اور اٹک شامل ہیں، اس منصوبے کا آغاز اکتوبر میں متوقع ہے۔
دوسرے مرحلے میں پنجاب کے پسماندہ اضلاع میں سولر تقسیم کئے جائیں گے۔
خیال رہے کہ حکومت پنجاب کے اعلان کے مطابق 200 یونٹ والے صارفین کو مفت جبکہ 500 یونٹ تک کے صارفین کو بلاسود سولرز سسٹم فراہم کیا جائے گا۔