جھنگ روڈ پر مزدا  کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،دو مسافر جاں بحق،9 زخمی

Aug 31, 2024 | 09:56:AM
 جھنگ روڈ پر مزدا  کی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکر،دو مسافر جاں بحق،9 زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب مقبول)تھانہ ٹھکیریوالہ کے علاقہ میں مزدا ڈالہ لکڑیوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گیا، حادثہ کے نتیجے میں دو مسافر جاں بحق،9 زخمی ہو گئے۔
مزداڈالہ بیوپاریوں کو لیکر سدھار سبزی منڈی جارہا تھا،جھنگ روڈ پر  لکڑیوں سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں بیوپاری غلام مصطفیٰ اور نوید موقع پر دم توڑ گئے،زخمیوں میں امتیاز،ریاض،عبدالحفیظ،نواز،رضا،ساجد اور بلال سمیت 9 افراد شامل ہیں۔
ریسکیو  ٹیم نے زخمی بیوپاریوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

 دوسری جانب راولپنڈی کی تحصیل کہوٹہ میں روڈ ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں،لاہور سے آزاد کشمیر جانے والی بس اوور لوڈ ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی۔
آٹھ زخمیوں میں سے دو  کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب انہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔حادثہ کہوٹہ روڈ براتھیاں سٹاپ کے پاس پیش آیا۔