بھارت : ٹیکسی ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو دیکھنے والے کانپ اٹھے

Aug 31, 2024 | 10:00:AM
بھارت : ٹیکسی ڈرائیور پر بہیمانہ تشدد،ویڈیو دیکھنے والے کانپ اٹھے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت میں ٹریفک کے معمولی حادثے پر مشتعل شخص نے ٹیکسی ڈرائیور کو اوپر اٹھا کر زور سے نیچے پھینک دیا، اس اندوہناک واقعے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی غم و غصے میں مبتلا کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی کی سڑک پر چلتے چلتے ایک ٹیکسی اور کار میں معمولی سی ٹکر ہوئی جس کے بعد ٹیکسی ڈرائیور قائم الدین معین الدین قریشی کو کار کے مالک رشبھ چکروتی نے مغلظات بکیں۔

کار سوار کے ساتھ کچھ خواتین بھی موجود تھیں جنہوں نے ٹیکسی ڈرائیور کو برا بھلا کہا اور ٹیکسی ڈرائیور کی نیوی گیشن ڈیوائس چھین لی اور گاڑی میں بیٹھ کر چلتی بنی، اپنی ڈیوائس واپس لینے کیلئے ڈرائیور قائم الدین قریشی بھی کار کے پیچھے چل پڑا اور ایک رہائشی علاقے میں کار رکنے پر ٹیکسی اس کار سے ہلکا سا ٹکرا گئی۔

کار کے مالک نےآؤ دیکھا تاؤ گاڑی سے اترتے ہی ٹیکسی ڈرائیور کو اٹھا کر زور  سے زمین پر پٹخ دیا جس کے بعد قائم الدین قریشی شدید زخمی ہو کر گر گیا پھر اس سے اٹھا نہ گیا۔

یہ بھی پڑھیں : سمندری طوفان ’’اسنیٰ‘‘ کراچی کی جانب گامزن خطرے کی گھنٹی بج گئی

 بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور کے سر پر زخم آئے چوٹیں آئیں جسے قریبی ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

بعد ازاں واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹیکسی ڈرائیور قائم الدین معین الدین قریشی کی مدعیت میں کار سوار رشبھ چکروتی اور اس کی اہلیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔