کراچی: نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دیکر فرار

Aug 31, 2024 | 10:03:AM
کراچی: نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دیکر فرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران خان) کراچی کے ایک نجی ہسپتال کے واش روم میں خاتون بچے کو جنم دینے کے بعد اسے وہیں چھوڑ کر فرار ہو گئی۔

کراچی کے علاقے کھارادر میں واقع نجی ہسپتال کے واش روم سے نومولود ملا۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ایک خاتون مبینہ طور پر ڈرپ لگوانے اہلخانہ کے ساتھ ہسپتال آئی تھی، باتھ روم گئی جہاں اس نے بچے کو جنم دیا اور بغیر اطلاع دیے فرار ہو گئی۔

ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ عملے نے بچے کو واش روم سے نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، بچے کو انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے جہاں اس کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

نجی ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ خاتون کی تلاش کے لیے کھارادر پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے اور اس حوالے سے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی دیکھی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب کراچی ہی کے علاقے آگرہ تاج کالونی میں کچرا کنڈی سے دو نومولود لاشیں ملی ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں نومولود لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔