(فاران یامین) ان پڑھ افرادسےکمپیوٹرائزڈسائن ٹیسٹ کی بجائےزبانی سائن ٹیسٹ لیاجائیگا،سائن ٹیسٹ کمپیوٹرائزڈ ہونے کی وجہ سے ان پڑھ افراد فیل ہوجاتے تھے۔
تفصیلات کےمطابق سی ٹی اولاہورعمارہ اطہرکا کہناتھا کہہ ان پڑھ امیدواروں کولائسنس میں آسانی دی گئی کہ زبانی سائن ٹیسٹ دےسکتےہیں، سی ٹی او لاہور نے زبانی سائن ٹیسٹ کے قواعد وضوابط وضع کردیئے۔
سینٹرانچارج اپنی موجودگی میں ان پڑھ افراد سے بول کر ٹریفک سائنز پوچھے گا،10میں سے 5درست جوابات پرامیدوارپاس تصورہوگا، شفافیت و میرٹ کو یقینی بنانے کیلئےسائن ٹیسٹ اورروڈٹیسٹ کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈہوگی۔
سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا مزید کہناتھا کہ بغیرلائسنس ڈرائیونگ کرنوالوں کےخلاف کریک ڈاؤن سخت کردیا گیا۔