خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ پر حراستی تشدد بارے تحریری حکم جاری

Aug 31, 2024 | 10:57:AM
خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ کیس، ملزمہ پر حراستی تشدد بارے تحریری حکم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ملک اشرف)خلیل الرحمان قمرمبینہ ہنی ٹریپ کیس،لاہورہائیکورٹ نےملزمہ پرحراستی تشددبارےتحریری حکم جاری کردیا۔

تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ نے نامزدپولیس افسروں  کیخلاف کارروائی کا حکم دیدیا، دوران حراستی ملزم پرتشددکرنا2022کےقانون کےتحت جرم ہے,  تحریری حکم میں کہا گیا آمنہ عروج پر تشدد کرنےوالوں کیخلاف تحقیقات کی ضرورت ہے، ڈی جی ایف آئی اے متعلقہ پولیس افسروں کیخلاف کارروائی کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔
جسٹس طارق سلیم شیخ کا آمنہ عروج کی والدہ کی درخواست پر 2صفحات کاتحریری فیصلہ جاری کیا گیا، تحریری حکم میں مزید کہا گیا کہ آمنہ عروج کی میڈیکل رپورٹ میں جسمانی ریمانڈ کے دوران تشدد ہونا پایا گیا۔