(ملک شاہد تبسم)ہری پور کی تحصیل خانپور کے نواحی علاقہ ہلی نائیاں دی گلی کے دور افتادہ گاؤں میں علی الصبح ایک ہی خاندان کےچار افرد کو ذبح کر دیا گیا۔
ذبح ہونے والوں میں خاتون سمیت 4 افردشامل ہیں، دو افراد جاں بحق جبکہ دو کی حالت تشویش ناک ہے۔ تھانہ مکھنیال کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خانپور منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق گھر میں سوئے ہوئے پورے خاندان کو علی الصبح نامعلوم افراد تیز دھار آلے سے ذبح کر کے چلےگئے۔چار ذبحہ شدہ افراد میں خاتون جمیلہ ، صغیر احمد،سفیر احمد اور عدیل احمد شامل ہیں۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ہری پور تھانہ مکھنیال پولیس موقع پرپہنچ گئی اور جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال خان پور مںتقل کیا، زخمی مسمات جمیلہ اور عدیل احمدشدید موت و حیات کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
پولیس کی نفری سمیت سرکل ڈی ایس پی موقع پرموجود ہیں جبکہ شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔