طلبا ءکیلئے خوشخبری ، پنجاب کابینہ نے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی

Aug 31, 2024 | 12:12:PM
طلبا ءکیلئے خوشخبری ، پنجاب کابینہ نے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پنجاب کابینہ نے طلباء کے لئے بائیکس میں مزید رعایت کی منظوری دے دی۔

محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب کی استدعا پر چارجز پر سبسڈی سے دے دی گئی، طلباء کو دی جانے والی ہر قسم کی بائیک کی رجسٹریشن سے متعلق سبسڈی صوبائی حکومت دے گی، فی بائیک 1500 روپے بینک پراسیسنگ فیس پنجاب حکومت ادا کرے گی۔

بینک پراسیسنگ ادا کرنے والے طلباء کو پیسے واپس ان کے اکاؤنٹس میں منتقل کر دیئے جائیں گے، بائیک کی رجسٹریشن، نمبر پلیٹ اور کارڈ کے اخراجات بھی حکومت ادا کرے گی، طلباء کو بائیک اقساط، انشورنس اور اپ لفٹ رقم ادا کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 375 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے

پنجاب کابینہ کی منظوری کے بعد بائیکس سے متعلق نئے ایس او پیز نافذ العمل کر دیئے گئے۔