دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

Aug 31, 2024 | 12:18:PM
دوحا سے فلپائن جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قطر کے شہر دوحہ سے فلپائن کے شہر اینجلس سٹی کی پرواز کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پرواز کیو آر 926 قطر سے فلپائن جا رہی تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود میں ڈریم لائنر طیارے کا ایک انجن بند ہو گیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق 39 ہزار فٹ کی بلندی پر قطر ائیر ویز کے طیارے میں خرابی پیدا ہوئی، پائلٹ نے مے ڈے کی کال دی اور کراچی میں فوری ہنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں پھنسے 375 پاکستانی زائرین کراچی پہنچ گئے

اجازت ملنے کے بعد طیارہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا، طیارے میں سوار 187 مسافروں کو لاؤنج منتقل کر دیا گیا۔

مسافر طیارہ فلپائن کے شہر اینجلس سٹی جا رہا تھا، ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارے کے مسافر روانگی کے منتظر ہیں۔