(24نیوز)سینئروزیرمریم اورنگزیب نےبجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کردیں۔
مریم اورنگزیب کے مطابق 201سے500یونٹ تک بجلی صارفین کو14روپےفی یونٹ کمی کاریلیف ملناشروع ہوگیا،لاہورسمیت5شہروں کی5بجلی کمپنیوں کے35لاکھ16ہزار877 صارفین کوریلیف ملا۔وزیراعظم نے 1 سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالےبجلی صارفین کو50 ارب کا ریلیف دیا۔
سینئر صوبائی وزیرمریم اورنگزیب مریم نواز نے بتایا کہ لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف دیا گیا ،ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف ملا۔
فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین،گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین جبکہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی بلوں میں خصوصی ریلیف کی رقم بھی شائع کر دی گئی ،صفر سے 200 یونٹ استعمال کرنیوالےبجلی صارفین کومفت سولرسسٹم فراہم کرینگے جبکہ عوام کو مزید ریلیف بھی دیں گے۔
بجلی بلوں میں14روپےفی یونٹ کمی،مزید ریلیف دیں گے:مریم اورنگزیب
Aug 31, 2024 | 12:30:PM