شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کے حجرے کو نامعلوم افراد نے آگ لگا دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر شیر افضل مروت نے دعویٰ کیاہے کہ گزشتہ آدھی رات کو میرے آبائی گاؤں بیگو خیل لکی مروت میں نامعلوم شرپسندوں نے میرے حجرے کو آگ لگا دی تھی، فائر بریگیڈ اور 1122 نے دو گھنٹے بعد آگ پر قابو پالیا، میرے ذہن میں کوئی شک نہیں کہ یہ ان شرپسندوں کا ہاتھ تھا جنہوں نے اسلام آباد میں میرا گھر گرایا۔
پوسٹ میں پی ٹی آئی رہنما نے لکھا کہ ایک وقت آئے گا جب ان شرپسندوں سے ان جرائم کا حساب لیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع 1122 کے مطابق آگ سے فرنیچر وغیرہ جل کر راکھ ہوگیا ہے جس سے مالی نقصان ہوا ہے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ اسلام آباد میں 22 اگست کو پولیس نے پی ٹی آئی رہنما کے گھر پر چھاپا مارا تھا اور اسے نامعلوم جگہ پر منتقل کیا تھا۔